آئی سی سی بورڈ کا اجلاس، چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

آئی سی سی بورڈ اجلاس کا خلاصہ
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: رینجرز اہلکاروں پر گاڑی کس نے چڑھائی ، چونگی نمبر 26پر کیا ہوا , اب تک کتنے سیکیورٹی اہلکار شہید و زخمی ہوئے ۔۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے
تین روزہ میٹنگ کا اختتام
ہم نیوز کے مطابق، دبئی میں آئی سی سی کی تین روزہ میٹنگ اختتام پذیر ہوگئی۔ میٹنگ میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے شرکت کی اور چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے بورڈ ممبرز کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی کے حکمران شیخ محمد کے پوتے نے برطانیہ میں بڑی کامیابی حاصل کرلی
سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کی یقین دہانی
اجلاس میں یقین دہانی کروائی گئی کہ سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن سمیت تمام کام وقت مقررہ میں مکمل ہو جائیں گے۔ آئی سی سی بورڈ اجلاس میں پی سی بی حکام کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول
تیاریوں سے متعلق رپورٹ پر آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں اطمینان کا اظہار کیا گیا، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔