دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے سعود شکیل، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

محمد رضوان کی قیادت کے امکانات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے محمد رضوان وائٹ بال سکواڈ کی کپتانی کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔ آسٹریلیا اور زمبابوے کے ٹور کے لیے ٹیم کا اعلان ایک ساتھ کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت سے سزائیں؛الیکشن کمیشن نے 2ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا
سینیئر کھلاڑیوں کی شمولیت
آسٹریلیا کے دورے میں سینیئر کھلاڑیوں کی شمولیت جبکہ دورہ زمبابوے میں آرام دیا جا سکتا ہے۔ وائٹ بال سکواڈ میں متعدد نئے چہروں کو موقع دیا جائے گا۔ سکواڈز میں عمیر بن یوسف، عرفان خان نیازی، کامران غلام، حسیب اللہ، سفیان مقیم، محمد حسنین کی شمولیت ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ آئی سی سی نے انڈین کرکٹ بورڈ سے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات مانگ لیں
کھلاڑیوں کی ممکنہ تبدیلیاں
سعود شکیل، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ دورہ آسٹریلیا میں شامل ہوں گے جبکہ فخر زمان کی سلیکشن میں فٹنس مسائل آ رہے ہیں۔
کپتانی کا امکان
محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان مقرر کرنے پر اتفاق پایا جاتا ہے اور وہ کپتان بننے کے مضبوط امیدوار ہیں۔