اقوام متحدہ فیلوشپ پروگرام کے وفد کا دورہ پاکستان، تحفیف اسلحہ پربریفنگ دی
پاکستان کا دورہ: اقوام متحدہ کے فیلوشپ پروگرام کے شرکا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فیلوشپ پروگرام کے شرکا 23اکتوبر تک پاکستان کے دورے پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم کے خلاف وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے علاوہ کوئی اور اس وقت اصل مزاحمت کرتے ہوئے نظر نہیں آرہا، صحافی صدیق جان
وفد کی بریفنگ
اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ دورے پر آئے وفد کو ڈی جی آرمز کنٹرول اور سفیر طاہر اندرابی نے بریفنگ دی۔ اس بریفنگ کے دوران وفد کو پاکستان کی جانب سے آرمز کنٹرول اور تخفیف اسلحہ پر تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: واپس مڑے سب کو آواز دی، جس کو جہاں جگہ ملی سر چھپانے میں عافیّت جانی ”تم میں کوئی مرد نہ تھا وہاں اُنکا مقابلہ کرتے“ شرمندگی مقدّر بن چکی تھی۔
بین الاقوامی مطالعاتی دورہ
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پروگرام کے تحت 25 ممالک کے ممبران وفد کا حصہ ہیں، جو کہ پاکستان کی جانب سے شیڈول کیا گیا ایک بین الاقوامی مطالعاتی دورہ ہے۔ فیلوشپ ممبران پاکستان سینٹر آف نیوکلیئر سکیورٹی اور پاکستان آرڈینس فیکٹری واہ کا بھی دورہ کریں گے۔
اداروں کا دورہ
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ممبران ہیوی مکینکل کمپلیکس ٹیکسلا، نیشنل سینٹر فار فزکس، اور سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹیجک سٹڈیز کا بھی دورہ کریں گے۔ اس دوران شرکا کو ان اداروں کے دورے کے دوران پاکستان کی نیوکلیئر سیفٹی اور سکیورٹی کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔








