یہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیں: خواجہ آصف

خواجہ آصف کا وضاحت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ چیف جسٹس کے لئے جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اے جی آفس نے لاہور میں سرکاری ادائیگی اور بلوں کی پیمنٹ کا آن لائن نظام نافذ کر دیا
چیف جسٹس کے انتخاب کا عمل
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ چیف جسٹس کے انتخاب کے لئے بننے والی کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس منیب اختر میں سے کون اگلا چیف جسٹس ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز لبریشن آرمی کا یومِ تاسیس، اپنے ”آہنی بھائی“ کو سلام پیش کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
25 اکتوبر کے بعد کی قیاس آرائیاں
انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کے بعد حکومت کے خاتمے کی قیاس آرائی بنیادی طور پر عدلیہ کی طرف سے کی گئی تھی، عدلیہ کی طرف سے کہا گیا کہ 25 اکتوبر گزرجانے دیں پھر "We will take care of this Government"۔
چیئرمین تحریک انصاف کا بیان
دوسری جانب، چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا یہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ تحریک انصاف کے جج ہیں، ہمارا کوئی جج نہیں۔