امریکی صدارتی انتخابات : ٹیکساس سمیت مزید 9 ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ شروع
قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے صدارتی اور دیگر انتخابات کے لیے ٹیکساس سمیت امریکہ کی مزید 9 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ شروع ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر عابد شیر علی کے خلاف کارروائی
ووٹرز کی بھرپور شرکت
ٹیکساس سمیت ان ریاستوں میں اکثر پولنگ سٹیشنوں پر ووٹرز کی قطاریں ہیں جو قبل از وقت ووٹ ڈال کر اپنے من پسند امیدوار کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا ووٹ بینک بڑھا، لٹے پٹے پنجاب کو مریم نواز نے دوبارہ پاؤں پہ کھڑا کیا : عظمیٰ بخاری
قومی انتخاب کا شیڈول
ٹیکساس کے علاوہ جن دیگر ریاستوں میں آج سے ارلی ووٹنگ کا آغاز ہوا ہے ان میں فلوریڈا، جنوبی کیرولائنا، الاسکا، آرکنسا، کولوراڈو، کنیٹیکٹ، ایڈاہو اور شمالی ڈکوٹا شامل ہیں۔
امریکا کے عام انتخابات
امریکا میں عام انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے، صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ حریف کملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔








