کراچی والوں کیلئے خوشخبری، پیپلز بس سروس کیلئے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ، شرجیل میمن نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافے کی خوشخبری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چند گھنٹوں میں ایران کے اسرائیل پر دو حملے
نئی بسوں کی خریداری
شرجیل میمن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں پیپلز بس سروس کے لئے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک نے پاکستان میں 2 منصوبوں کے لیے 194 ملین ڈالر کی منظوری دیدی
پبلک ٹرانسپورٹ کی جدید کاری
صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لئے وہ پرعزم ہیں۔
بس سٹیشنز کی بہتری
شرجیل میمن نے بس سٹیشنز کے کام کو جلد مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔