حزب اللہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے گھر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
حزب اللہ کا ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرنا
بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں سرکاری مکانات ختم کرنے کی تجویز آ گئی
نیتن یاہو کا حملے سے بچنا
حزب اللّٰہ میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف نے کہا کہ ہفتے کے روز تین ڈرون اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے قیصریہ میں واقع گھر پر مارے گئے۔ گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث نیتن یاہو حملے میں بچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گارڈ نہ گاڑی، حملے کے بعد سیف علی خان کا چونکا دینے والا انداز، موٹر سائیکل پر نکل آئے
مزید کارروائیاں
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے جنوبی لبنان کے قصبے اودیسہ میں صہیونی فوجیوں کو راکٹ سے نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خواتین کا نیا ہیرو، کوئی اتنا پیارا کیسے ہو سکتا ہے
اسرائیلی میڈیا پر تنقید
محمد عفیف نے اسرائیل کی جانب سے شہید یحییٰ سنوار کی کردار کشی پر اسرائیل اور اس کے میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت میں آپ اپنے ہر شیطانی کام کو آزادی اظہار رائے کے پیچھے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز لبنان سے تین ڈرونز لانچ کیے گئے، جن میں سے ایک نے قیصریہ میں واقع وزیراعظم کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا تھا۔








