شادی میں بلا کر تین افراد نے مقامی فنکارہ کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

مظفرگڑھ میں افسوسناک واقعہ
مظفرگڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شادی کی تقریب میں مدعو کی گئی مقامی فنکارہ کو تین افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کر دیا گیا
واقعے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کی رہائشی خاتون کو شادی میں معاوضہ دیکر پرفارم کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ خاتون نے بتایا کہ رات گئے شادی کی تقریب میں فنکشن جاری تھا کہ ایک ملزم نے پولیس کے چھاپے کا کہہ کر اسے وہاں سے لے گیا اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش میں مزید معلومات حاصل ہوں گی، تاہم ابتدائی تفتیش میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔