سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمود خان اچکزئی نے شہباز شریف کی حکومت کو نا جائز قرار دے دیا
علاقائی موسمی حالات
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ماڈل کی ’بکنی‘ میں ریمپ واک، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا
بدھ کا موسم
بدھ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آج بھی جاری نہ ہو سکا ، براڈ کاسٹرز پریشان
خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال
صوبہ خیبر پختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ چترال، سوات، کوہستان، دیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان، کوہاٹ، ہنگو، کرم، بونیر، ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کی پیشگوئی
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ صوبہ سندھ کے جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور خشک کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔