ارپیتا نے بھائی سلمان خان کا تحفہ بیچ دیا

سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کا اپارٹمنٹ کی فروخت

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی بہن ارپیتا خان نے مبینہ طور پر بھائی کی جانب سے تحفے میں دیا گیا اپارٹمنٹ 22 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا ہے۔

پراپرٹی کی تفصیلات

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان، سہیل اور ارباز خان کی گود لی گئی بہن ارپیتا خان کا یہ لگژری اپارٹمنٹ 2017 میں خریدا گیا تھا، جو کہ ممبئی کے پوش علاقے میں فلائنگ کارپٹ بلڈنگ میں واقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق 2017 میں اس پراپرٹی کی قیمت تقریباً 18 کروڑ روپے تھی۔

اپارٹمنٹ کی خصوصیات

بتایا جا رہا ہے کہ 2500 مربع فٹ کا یہ اپارٹمنٹ نہ صرف بہت شاندار اور بڑا ہے بلکہ اس میں 1600 مربع فٹ کا ایک وسیع ٹیرس بھی شامل ہے۔

اس کے ساتھ ہی اپارٹمنٹ کے پاس نو گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت بھی موجود تھی۔

تحفہ اور فروخت کی تفصیلات

مختلف رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے یہ فلیٹ ارپیتا خان شرما اور ان کے شوہر آیوش شرما کو تحفے میں دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ارپیتا خان نے اپنا عالیشان اپارٹمنٹ Shivaya Cinewise Pvt Ltd کو فروخت کیا ہے اور یہ معاہدہ 10 اکتوبر 2024 کو مکمل ہوا۔

لین دین کی تفصیلات

بتایا جا رہا ہے کہ اس اعلیٰ درجے کی پراپرٹی کے باضابطہ لین دین کے لیے خریدار کو رجسٹریشن کی مد میں 30 ہزار روپے اور 1 اعشاریہ 32 کروڑ روپے اضافی اسٹامپ ڈیوٹی کی مد میں خرچ کرنا پڑا۔

علاقے کی اہمیت

واضح رہے کہ یہ پراپرٹی ممبئی کے ایک اہم علاقے میں واقع ہے، جو پالی ہل، باندرہ بینڈ اسٹینڈ، کارٹر روڈ اور جم خانہ کلب کے قریب ہے۔

اس علاقے میں بالی ووڈ کے کچھ بڑے ستارے جیسے شاہ رخ خان، سلمان خان، ریکھا، رنبیر کپور اور نصیرالدین شاہ بھی رہائش پذیر ہیں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...