سندھ حکومت نے کم سے کم تنخواہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
کراچی میں نئے کم از کم تنخواہ کا نوٹیفکیشن
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے کم از کم تنخواہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اجرت کا اطلاق
ترجمان محکمہ محنت کے مطابق کم سے کم اجرت کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا اور وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد کم از کم اجرت میں اضافہ کیا گیا۔
اجرت کی شرح اور صنفی مساوات
ترجمان کا کہنا تھاکہ صوبے بھر کی صنعتی اور تجارتی اداروں میں 37000 روپے ماہانہ اجرت ہوگی اور خواتین مزدوروں کو بھی مرد مزدوروں کے برابر تنخواہ دی جائے گی۔
عمل درآمد کی معلومات
ترجمان محکمہ محنت نے بتایاکہ کسی ادارے میں پہلے سے زیادہ تنخواہ دی جا رہی ہے تو اسے کم نہیں کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے تحت تمام ادارے عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔