ہم حکومت مخالف سیاسی تحریک شروع کر رہے ہیں، اسد قیصر
اسد قیصر کی حکومت مخالف تحریک
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری میٹنگز ہورہی ہیں، ہم پورا شیڈول بنائیں گے کہ تحریک کیسے چلانی ہے۔ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ ہم سے کہاں غلطیاں ہوئی ہیں اور ہمیں کہاں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
سیاسی جدوجہد کی عزم
اسد قیصر نے کہا کہ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور سیاسی جماعت صرف جدوجہد کرسکتی ہے اور آواز اٹھاسکتی ہے، وہ جنگجو نہیں ہے۔
ریاست کی فاشزم کا مقابلہ
انہوں نے کہا کہ جب ریاست فاشسٹ ہوجاتی ہے، طاقت کا ناجائز استعمال کرتی ہے اور اپنے وسائل کو ایک سیاسی جماعت کو خراب کرنے اور ملک کو اپنے من پسند طریقے سے چلانے کے لیے استعمال کرتی ہے، تو پھر اس کے خلاف جدوجہد ہوگی۔
تحریک کی وسعت اور حمایت
انہوں نے کہا کہ ہم تحریک چلائیں گے، وکلا برادری کا ری ایکشن بھی دیکھیں گے، دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی انگیج کریں گے اور ساتھ ساتھ کوشش کریں گے کہ اسے وسیع تر بنائیں اور پورے پاکستان میں یہ تحریک پھیلے۔ ہم اس تحریک کو عدلیہ کی آزادی کے لیے آگے بڑھائیں گے۔