صوبائی خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی خان کا راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کا اچانک دورہ

صوبائی خاتون محتسب پنجاب کا دورہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی خان نے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور انسداد ہراساں اقدامات کے حوالے سے جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشن امپاسیبل 8 نے ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کا بزنس کرلیا، مگر کیسے؟
یونیورسٹی انتظامیہ سے ملاقات
انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے کوڈ آف کنڈکٹ برائے انسداد ہراساں کے حوالے سے دریافت کیا۔ وائس چانسلر نے انسداد ہراساں کمیٹی کے حوالے سے صوبائی خاتون محتسب پنجاب کو آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: CAMON 30S: فوٹو گرافی کے غیر معمولی تجربے کیلئے Sony AI کیمرہ کا حامل
ہراسانی کے خلاف اقدامات
صوبائی خاتون محتسب پنجاب نے انسداد ہراساں کے حوالے سے مختلف جگہوں پر بینرز آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج خواتین کو ان کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی جج کا بڑا فیصلہ، عافیہ صدیقی کیلئے نئی امید پیدا ہوگئی
خواتین کی خود تحفظ کی ضرورت
خواتین کو اپنے حقوق سے آگاہی حاصل ہو گی تو وہ اپنا تحفظ خود کر لیں گی۔ تعلیمی اداروں میں کوڈ آف کنڈکٹ برائے انسداد ہراساں کے حوالے سے مختلف جگہوں پر بینرز آویزاں کیے جائیں۔
تحفظ کی ترجیحات
صوبائی خاتون محتسب پنجاب نے کہا کہ خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کسی کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گھریلو، ورکنگ خواتین ہوں یا طالبات، تحفظ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔