آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، بابر اعظم کی 4 درجے تنزلی، کونسے نمبر پر چلے گئے
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ کا اعلان کردیا ہے جس میں بابر اعظم کی رینکنگ میں کمی جبکہ سلمان علی آغا کی ترقی دیکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پروازوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی، بھارتی پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والا گرفتار
ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں تبدیلیاں
ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا دوسرا نمبر ہے۔ انگلینڈ کے ہیری بروک تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ بھارت کے ریشبھ پنت نے 3 درجے ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ویرات کوہلی ایک درجے کی تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، اور بابر اعظم 4 درجے کمی کے ساتھ 19ویں نمبر پر ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں کی رینکنگ میں نمایاں بہتری
سری لنکا کے کمیندو مینڈس 1 درجے ترقی کے بعد 10ویں جبکہ انگلینڈ کے بین ڈکٹ 3 درجے ترقی کے بعد 11ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔ سلمان علی آغا نے 8 درجے ترقی کے ساتھ 14ویں پوزیشن حاصل کی ہے، اور نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا نے 36 درجے کی ترقی کے بعد 18ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔