جوہی چاولہ بالی وڈ کی امیر ترین حسینہ، فلمسازوں کے بچوں میں ہریتھک روشن کا غلبہ
جوہی چاولہ: بالی وڈ کی امیر ترین اداکارہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ جوہی چاولہ بالی وڈ کی امیر ترین حسینہ ہیں جبکہ فلم سازوں کے بچوں میں ہریتھک روشن کا غلبہ ہے۔
امیر ترین اداکاراؤں کی فہرست
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی امیر ترین اداکارہ کون ہے؟ اس سوال پر ذہن میں عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا یا ایشوریہ رائے بچن کے نام آتے ہیں لیکن یہ نام بالکل غلط ہیں۔ ایک 56 سالہ حسینہ نے تمام بڑی کمائی کرنے والی حسیناو¿ں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو ایک فلم کے لئے 4 سے 8 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔
ہورون رچ لسٹ 2024
ہورون رچ لسٹ 2024 میں 90 کی دہائی کی اس اداکارہ کا نام جوہی چاولہ ہے، یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کوئی بھی بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ کی دولت کے قریب بھی نہیں ہے۔
خالص دولت اور ذرائع آمدن
ہورون رچ لسٹ 2024 کے مطابق جوہی چاولہ بالی وڈ کی امیر ترین اداکارہ ہیں جن کی کل دولت تقریباً ایک کھرب 52 ارب روپے (4600 کروڑ بھارتی روپے) ہے۔ اداکارہ جوہی چاولہ کی آمدنی کا بڑا حصہ کاروبار سے آتا ہے، ریڈ چلیز گروپ میں ان کا بڑا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ، جوہی چاولہ آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی شریک مالک ہیں، جبکہ ان کے شوہر کروڑ پتی بزنس مین جے مہتا ہیں۔
فلمی کیریئر اور کامیابی
جوہی چاولہ نے اپنے شوہر کے ساتھ مشترکہ کاروبار میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، اداکارہ رئیل اسٹیٹ میں بھی سرمایہ کاری کرتی ہیں۔ جوہی چاولہ کی آخری ہٹ فلم 2009 میں ‘لک بائی چانس’ تھی۔ اس فلم کو بنانے میں 15 کروڑ روپے خرچ ہوئے جبکہ اس نے 29 کروڑ روپے کمائے تھے۔
دیگر امیر اداکارائیں
ایشوریا رائے کا نام اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، اداکارہ کے پاس 28 ارب روپے کے اثاثے ہیں۔ پریانکا چوپڑا اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کی کل جائیداد کی مالیت 21 ارب 47 کروڑ روپے ہے۔ دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کا نام بھی ٹاپ 5 امیر ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہے۔ عالیہ بھٹ کے اثاثہ جات 18 ارب 17 کروڑ روپے ہیں جبکہ دیپیکا پڈوکون کی کل دولت 16 ارب 52 کروڑ روپے ہے۔
سٹار کڈز کا غلبہ
سٹار کڈ کی اصطلاح فلمی اداکاروں اور فلم سازوں کے بچوں کے لئے استعمال کی جاتی ہے، سب سے امیر بھارتی سٹار کڈز میں سر فہرست اداکار سے فلم ساز بنے راکیش روشن کے بیٹے ہریتھک روشن ہیں۔
ہریتھک روشن کی دولت
رپورٹس کے مطابق ہریتھک کے پاس ایک کھرب 2 ارب روپے کی مجموعی دولت ہے جنہوں نے فلم سازوں کے بچوں میں اپنے ہم عصر سیف علی خان، ابھیشیک بچن اور رنبیر کپور کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ہریتھک کی مجموعی دولت سلمان اور عامر سے بھی زیادہ ہے۔ سلمان خان 95 ارب 80 کروڑ روپے اور عامر خان 59 ارب روپے سے زائد کے مالک ہیں جبکہ سیف علی خان کی مجموعی دولت 39 ارب روپے ہے۔
دیگر مشہور اداکاروں کی دولت
سیف علی خان کی دولت 39.64 ارب روپے، رنبیر کپور 13 ارب اور ابھیشک بچن کی دولت 9 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ دوسری جانب جنوبی سٹار رام چرن 44.27 روپے، رجنی کانت 13.21 ارب، کپل شرما 9.91 ارب روپے کے ساتھ امیر ترین بھارتی ٹی وی سٹار ہیں۔
کپل شرما: امیر ترین ٹی وی شخصیت
ہندوستان ٹائمز کے مطابق امیر ترین ٹی وی شخصیت کوئی اداکار نہیں بلکہ تفریحی شو کے کامیڈین میزبان کپل شرما ہیں جو بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ کر سب سے امیر بھارتی ٹیلی ویژن سٹار بن گئے ہیں۔
کپل شرما کی آمدنی
میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما فی شو 5 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں، ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 9 ارب 91 کروڑ روپے ہے۔ فارچیون انڈیا کے مطابق کپل شرما نے مالی سال 2024 میں 26 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کیا۔