عدالت کا علی امین کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کی عدالت میں علی امین گنڈا پور کی گرفتاری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم سے عوام کو عدالتوں سے جلد انصاف ملے گا: وزیراعظم

کیس کی سماعت کی تفصیلات

جیو نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس کی سماعت سول جج مبشر حسن نے کی۔ علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کے وکیل ظہور الحسن عدالت پیش ہوئے۔ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہیں کیا۔

عدالت کے احکامات

عدالت نے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کروانے کے احکامات جاری کردیے۔ عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے کمرہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...