آج کل لڑکیوں کی زبانیں بہت لمبی ہیں، شوہروں سے کنٹرول میں رہ کر بات کریں: اسما عباس
اسما عباس کا مشورہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر اداکارہ اسما عباس نے لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکیاں اپنے شوہر سے کنٹرول میں رہ کر بات کریں اور صبر و تحمل سے اپنی بات منوائیں۔
یہ بھی پڑھیں: نطنز میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد تابکاری اور کیمیکل آلودگی کا امکان موجود ہے، اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے خبردار کردیا
شادی کے حوالے سے گفتگو
اداکارہ اسما عباس نے ایک پوڈ کاسٹ میں شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نوجوان نسل کو بتانا چاہتی ہوں کہ فیصلہ کرنے سے پہلے آپ حدود طے کریں، اپنے شریک حیات کی اچھی اور بری دونوں خصلتوں کو پہچان لیں اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس آج بھی ایک لاکھ سے متجاوز
صبر اور تحمل کی اہمیت
اداکارہ نے کہا کہ میں لڑکیوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ چھوٹی موٹی بات سب میں ہوتی ہے کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا، ہماری لڑکیاں کون سی کم ہیں، ان کے اتنے نخرے اور اتنی لمبی زبانیں ہیں، لڑکی اپنے شوہر سے بات کرے لیکن کنٹرول میں رہ کر کرے، ہمارے زمانے میں ہوتا تھا کہ بات تو آپ نے منوانی ہے لیکن تھوڑا صبر اور تحمل سے، پیار محبت سے بولا جاتا تھا تو بات مان لی جاتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بھونے ہوئے چنے کھانے سے صحت بہتر ہوتی ہے یا نہیں؟ تازہ تحقیق میں جواب مل گیا
جلد بازی کا نقصان
اسما عباس کا کہنا تھا کہ اب لڑکیاں جلد باز ہوگئی ہیں، اپنی بات کو فوراً ہی جلدی سے بول دیتی ہیں، تھوڑا حوصلہ اور صبر رکھیں، غصے کو نگل کر 5 منٹ کا وقفہ لیں اور پھر اپنی بات رکھیں تو بات مانی جائے گی، غصے میں آپ کو کچھ بولنا ہی نہیں چاہئے، غصے میں چپ رہنا سیکھیں تو کام آسان ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پاکستان کی جانب سے چینی نایاب معدنیات امریکہ کو پیش کیے جانے کی خبروں کی اصل حقیقت
غصے کے اثرات
انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف لڑکیاں بلکہ آدمی بھی غصے میں چپ رہنا نہیں سیکھتے، اپنی بیوی کے ساتھ بدتمیزی اور بدزبانی بھی کرتے ہیں، بعض تو گالی بھی دیتے اور ہاتھ بھی اٹھاتے ہیں اور میں اس چیز کے خلاف ہوں۔
خود اعتمادی اور خود کی حفاظت
سینئر اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے یوٹیوب چینل پر لڑکیوں سے کہتی ہوں جس دن آپ کو گالی پڑے اور آپ پر ہاتھ اٹھایا جائے تو اسی وقت چلے جاو¿، پھر اس شخص کے ساتھ نہیں رہنا کیونکہ یہ چیزیں برداشت نہیں کرنی چاہئیں، مار اور گالی خوفناک بات ہے، اگر آپ برداشت کریں گے تو شوہر پھر اور زیادہ کرے گا۔








