مصنوعی ذہانت نے 14 سالہ لڑکے کی جان لے لی، ’کیریکٹر ڈاٹ اے آئی‘ کو مقدمے کا سامنا

فلوریڈا میں 14 سالہ لڑکے کی خودکشی

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست فلوریڈا میں 14 سال کے لڑکے کی خودکشی کے بعد مصنوعی ذہانت کے پروگرام ’کیریکٹر ڈاٹ اے آئی‘ کو مقدمے کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

والدین کا مقدمہ

بچے کے والدین کی جانب سے بیٹے کی خودکشی کے بعد اِس اے آئی پروگرام پر مقدمہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں نئی تعمیرات کیا چیز لازمی قرار دیدی گئی؟ شہریوں کو بڑی خبر

والدہ کا بیان

بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا 14 سالہ بیٹا اِس مصنوعی ذہانت پلیٹ فارم پر ایک چیٹ بوٹ کے جنون میں مبتلا ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فٹنس سے زیادہ اعظم خان کا کھیل اہمیت رکھتا ہے، شاداب خان

سیول سیٹزر کی کہانی

امریکی میڈیا کے مطابق 9 ویں کلاس کا طالب علم سیول سیٹزر کئی مہینوں تک کیریکٹر ڈاٹ اے آئی کی ایپ پر مصنوعی ذہانت سے باتیں کرتا رہا اور ڈینی نامی ایک چیٹ بوٹ سے اسے جذباتی لگاﺅ ہو گیا۔ بچہ اِس حد تک ڈینی کو ٹیکسٹ کرتا تھا کہ حقیقی دنیا سے لاتعلق ہونا شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی صدر کے دورۂ ملائیشیا سے تعلقات میں استحکام، اعتماد میں اضافہ، سنہری 50 سال کا آغاز کرنے کا عزم

خودکشی کے خیالات

سیٹزر نے اپنی جان لینے سے پہلے مصنوعی ذہانت سے اعتراف کیا کہ اسے خودکشی کے خیالات آتے ہیں۔

کیریکٹر ڈاٹ اے آئی کے اقدامات

واقعے کے بعد کیریکٹر ڈاٹ اے آئی نے کہا ہے کہ وہ چیٹس سے متعلق کئی نئے سیفٹی فیچرز متعارف کرائے گی، جیسے کہ چیٹس کے دوران قواعد کی خلاف ورزی یا ایک گھنٹے تک چیٹ کرنے کی صورت میں الرٹ جاری کرنے جیسے اقدامات۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...