پاکستان جلد برکس کی رکنیت حاصل کرلے گا:مشیر وزیراعظم رانا احسان افضل
پاکستان کی برکس رکنیت کی امید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا احسان افضل خان نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان مستقبل قریب میں برکس (BRICS) تنظیم کی رکنیت حاصل کر لے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 6 ممالک کے سفرا نے صدر مملکت کو اسناد سفارت پیش کر دیں
درخواست کی تفصیلات
رانا احسان افضل خان نے کہا کہ پاکستان نے برکس کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے درخواست دی ہے اور امید ہے کہ پاکستان کو مستقبل قریب میں یہ رکنیت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ‘ٹیسلا کِلر’ کے ساتھ سن روف والے رکشے کی آمد
برکس کی اہمیت
روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برکس ایک مضبوط فورم ہے جو دنیا کی معیشت کے اہم جزو کی نمائندگی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
برکس کا قیام
سن دوہزار چھ میں قائم برکس بین الحکومتی ایسوسی ایشن ہے اور یکم جنوری سے اس کی سربراہی روس کے پاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یکم جمادی الاوّل کب ہو گی ؟ اعلان ہو گیا
برکس کے اراکین
تنظیم کے اراکین میں روس، برازیل، انڈیا، چین، ساﺋوں افریقا، مصر، ایتھوپیا، ایران، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب شامل ہیں۔
سربراہ اجلاس کی اہمیت
قازن میں دو روزہ سربراہ اجلاس کے بعد روس کے صدر پیوٹن نے برکس کا علامتی بینک نوٹ وزرا کو دکھایا تھا جس کے بارے میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ محض علامتی ہے اور کرنسی نوٹوں سے مشابہت رکھنے والا یہ بینک نوٹ روس حکام نے تیار کیا ہے۔