سندھ میں سینکڑوں اساتذہ کے غیر حاضر ہونے کا انکشاف
کراچی: اساتذہ کی غیرحاضری کا انکشاف
سندھ بھر میں ایک ہزار سے زائد اساتذہ کا ڈیوٹی سے غیرحاضر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ
تفصیلات کے مطابق سکروٹنی کمیٹی نے سیکریٹری تعلیم کو رپورٹ پیش کردی ہے اور تمام ڈی ای اوز کو غیرحاضر اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ "جنگ" کے مطابق صرف ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کے سرکاری سکولوں سے 48 اساتذہ غیرحاضر پائے گئے۔
بیرون ملک چھٹیاں
ڈی جی سکروٹنی نے سیکریٹری تعلیم کو رپورٹ پیش کردی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ کئی اساتذہ چھٹیوں پر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔