حسینہ واجد کی پارٹی کے طلباء ونگ “چھاتر لیگ” پر پابندی لگا دی گئی

بنگلہ دیش کی حکومت کا اہم اقدام
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی حکومت نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی پارٹی کے طلباء ونگ "چھاتر لیگ" پر پابندی لگا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج بجٹ اجلاس میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ سامنے آیا، شرجیل میمن
چھاتر لیگ پر پابندی کا اعلان
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت نے چھاتر لیگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ چھاتر لیگ پر مظاہرین پر پرتشدد حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امارات نے امریکہ کے ساتھ مل کر یمن میں فوجی کارروائی کی تردید کردی
انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت نے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت عوامی لیگ کے طلباء ونگ پر پابندی لگائی ہے۔
مظاہروں میں تشدد
شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف مظاہروں میں چھاتر لیگ کے لوگوں نے یونیورسٹی کیمپس میں طلباء مظاہرین پر حملے کیے تھے۔