میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک

پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) میانوالی کے پہاڑی علاقے ملاخلیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

کارروائی کی تفصیلات

ایکسپریس نیوز کے مطابق میانوالی کے تھانہ مکڑوال کے پہاڑی علاقے ملا خیل میں پولیس نے 10 سے 15 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ جس کے بعد ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی قیادت میں پولیس اور ایلیٹ کی بھاری نفری نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے نئی تاریخ رقم کی

نتائج اور حوصلہ افزائی

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دس خوارج دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کے تمام افسران و اہلکار محفوظ رہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی پر ڈی پی او میانوالی اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ پنجاب پولیس دہشت گردی کے خلاف الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

پولیس کا عزم

ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے کہا کہ میانوالی پولیس امن دشمن عناصر کا اسی طرح جواں مردی سے مقابلہ کرتی رہے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...