6 بار ایسویسییشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز کی وزیر قانون پنجاب اور خالد رانجھا سے ملاقات

پنجاب حکومت کا وکلاء کے مسائل حل کرنے کا مشن

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کی بار ایسوسی ایشنز کے وکلاء کے مسائل کو حل کرنے کا عمل تیز رفتار جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کیلئے اکیلا ہی کافی ہوں: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

اہم ملاقاتیں

اسی سلسلے میں، صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی دعوت پر 6 بار ایسوسی ایشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ اور پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون خالد رانجھا سے ملاقات کی۔ ملتان سے صدر عمران خاکوانی، نارووال سے صدر محمد ابراہیم، منڈی بہاوالدین سے ماریض رانا، فیصل آباد سے صدر میاں انوارلحق، گوجرانوالہ سے صدر عامر منیر اور سرگودھا سے محسن شاہ ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب کو کسی ایگریمنٹ کی ضرورت نہیں، ہم ایک اور متحد ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری

ملاقات میں شرکت

ملاقات میں بار ایسوسی ایشنز کے جنرل سیکرٹریز اور سیکرٹری قانون پنجاب بلال احمد لودھی نے بھی شرکت کی۔ بارز کے صدور و جنرل سیکرٹری نے اس موقع پر حکومت کو جمہوری انداز میں 26 ویں آئینی ترمیم پاس کروانے پر مبارک باد پیش کی۔ انکا کہنا تھا کہ اگر کسی کو اس آئینی ترمیم سے مسئلہ ہے تو وہ دوتہائی اکثریت اسمبلی میں لے آئے۔ جمہوری طریقے سے 26 ویں آئینی ترمیم کو پاس کروانا ایک مکمل جمہوری عمل ہے، جس کی وہ مکمل حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت: ڈاکٹر ذاکر نائیک کا جواب خاتون کے سوال پر

مسائل اور مطالبات

صدور و جنرل سیکرٹری نے اس موقع پر چیمبر کی تعمیر کی جگہ، پارکنگ، یوتھ لاءرز کے لئے پروگرام، جوڈیشل کمپلیکس کی ری ویمپنگ، فیصل آباد، سرگودھا و دیگر ڈویژن میں ہائی کورٹ کے بینچ کے مسائل کا فوری حل کا بھی مطالبہ کیا۔

مالی امداد

ملاقات میں نارووال اور منڈی بہاولدین بارز کو پنجاب حکومت کی جانب سے پچاس پچاس لاکھ، گوجرانوالہ اور سرگودھا بار کو ایک، ایک کروڑ کے چیک دیئے گئے، جبکہ ملتان اور فیصل آباد بار کو بھی ایک، ایک کروڑ کے چیک فراہم کئے گئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...