سعودی عرب میں ایک پاکستانی سمیت 7 افراد کے سرقلم کردیئے گئے

سعودی عرب میں سزائے موت کا نیا واقعہ

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ایک پاکستانی شہری سمیت سات افراد کے سرقلم کردئیے گئے ہیں، جس کے بعد سعودی عرب میں رواں سال سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 236 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 چینی شہری زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

منشیات کی اسمگلنگ کے ملزمان

آج نیوز نے خبر رساں ایجنسی ”اے ایف پی“ کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کو سزائے موت پانے والے پانچ افراد منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جنوبی صوبے عسیر میں یمن کے شہری یحییٰ لطف اللہ، علی عاذب، احمد علی اور سالم نہاری کے سر قلم کیے گئے۔ چاروں ملزمان پر حشیش کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہوا تھا۔ جبکہ پاکستانی شہری کو بھی منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ارکان کانگریس کا پاکستان سے متعلق لکھا گیا خط صدر بائیڈن کو موصول ہونے کی تصدیق

سزائے موت کی تعداد میں اضافہ

ان سزاؤں پر عملدرآمد کے بعد رواں سال اس جرم میں سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب ایمفیٹامائن سے تیار ہونے والی منشیات ”کیپٹاگون“ کی بڑی مارکیٹ بن چکا ہے جو کہ جنگ سے متاثرہ شام اور لبنان سے لائی جاتی ہے۔

انسداد منشیات مہم

سعودی حکام نے گزشتہ برس وسیع پیمانے پر انسداد منشیات مہم شروع کرتے ہوئے چھاپے اور گرفتاریاں کی تھیں، دو سال قبل منشیات کے مقدمات میں سزائے موت پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد سے ملک میں منشیات کے اسمگلرز کی سزاؤں پر عملدرآمد میں تیزی آئی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو قتل میں ملوث دو سعودی شہریوں کے بھی سر قلم کیے گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...