غزہ جنگ بندی کیلئے مکمل انخلا کی شرط، حماس کا وفد مذاکرات کیلئے قاہرہ پہنچ گیا

حماس کی جنگ بندی کی شرط

قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) حماس نے جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے اسرائیلی فوج کے غزہ سے مکمل انخلا کی شرط لگادی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بلال احمد نے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

قاہرہ میں مذاکرات

عرب میڈیا کے مطابق، غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیلی افواج کے غزہ سے مکمل انخلا کے شرائط پر مذاکرات کے لیے حماس کا وفد قاہرہ پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ججوں کے تقرر میں پارلیمان کا کردار عدلیہ پر حملہ کیسے ہوگیا؟ سینیٹ میں شیری رحمان کا استفسار

مصر کا سکیورٹی وفد

اس سے قبل جنگ بندی مذاکرات کی بحالی کے سلسلے میں مصر کا سکیورٹی وفد حماس کے رہنما اسامہ حمدان سے ملاقات کے لیے پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی نوازشریف سے ملاقات، آئینی ترامیم پر اتفاق

حماس کا موقف

لبنانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے حماس کے رہنما اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ حماس کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اسرائیل کو یرغمالی صرف اسی صورت میں واپس ملیں گے جب وہ غزہ پر اپنی جارحیت ختم کرکے فوجوں کا مکمل انخلا کرے۔

یہ بھی پڑھیں: اپرکوہستان میں تیز رفتار بس کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق

امریکی وزیرخارجہ کی ملاقات

دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ آج لبنانی وزیراعظم سے ملاقات کرکے موجودہ جنگی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔ اس سے پہلے دوحا میں قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امید ظاہر کی تھی کہ ثالثوں کی کوششوں سے حماس اور اسرائیل کے درمیان طویل وقفے کے بعد جنگ بندی مذاکرات کا سلسلہ جلد بحال ہو جائے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم کی تصدیق

ادھر اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے بھی مذاکرات میں اپنا وفد بھیجنے کی تصدیق کردی ہے۔ اسرائیلی وفد کی قیادت موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنی کریں گے۔ اسرائیلی وفد دوحا میں سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنس اور قطری وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...