ساڑھے 6 سال بعد ڈیوڈ وارنر کے آسٹریلوی کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پابندی کا اختتام
کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر پر کپتان بننے پر عائد پابندی ختم کردی۔
یہ بھی پڑھیں: چینی صدر کا ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کے قیام پر زور
پابندی کا پس منظر
کرکٹ آسٹریلیا کے کنڈکٹ کمیشن نے ازسر نو جائزہ لینے کے بعد سابق اوپنر ڈیوڈ وارنر کی کپتانی پر عائد پابندی کو ساڑھے 6 سال بعد ختم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقتول ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے والد کا بیان بھی سامنے آگیا۔
آنے والے مواقع
اب ڈیوڈ وارنر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے باوجود لیگ کرکٹ میں متحرک ہیں اور وہ بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کی کپتانی کرنے کے اہل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کے دو سال: معاشی استحکام، سرمایہ کاری اور اصلاحات کی نئی تاریخ رقم
معیارات کی تکمیل
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وارنر نے تمام معیار پورے کیے، جس پر تین رکنی پینل نے پابندی اٹھائی۔
یہ بھی پڑھیں: فضا میں عزت گنوانے کے بعد بھارت نے پانی کا رخ کر لیا، بحری جہاز روانہ کر دیے
وارنر کا بیان اور تعریفیں
ڈیوڈ وارنر نے کنڈکٹ کمیشن کو بیان دیا جبکہ پیٹ کمنز، اینڈریو میکڈونلڈ، گریگ چیپل، لیزا اسٹیہ لیکر، اور کین ولیمسن نے سماعت کے دوران اس کے کردار کے حوالے سے تعریفیں پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی رہنماوں کے ایک دوسرے پر الزامات، عمران خان نے وارننگ دیدی
چیف ایگزیکٹو کا خوش آئند بیان
چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے ڈیوڈ وارنر کی کپتان بننے پر عائد پابندی ختم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔
سکینڈل کا پس منظر
یہ بات واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر پر 2018 میں بال ٹیمپرنگ کے سینڈ پیپر سکینڈل کے بعد پابندی لگائی گئی تھی اور اس وقت کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر پر تاحیات لیڈر شپ بین لگا دیا تھا۔