پارلیمنٹ سے باہر بیٹھے “ورک فرام ہوم” کرنے والے ہر ہفتے وفاق پر چڑھائی کروانا چاہتے ہیں:فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے باہر بیٹھ کر "ورک فرام ہوم" کرنے والے ہر ہفتے وفاق پر چڑھائی کروانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے کردیے
میڈیا سے گفتگو
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خود جلوس لے کر نہیں آتے، سارے جلوس کے پی سے آتے ہیں، یہ لوگ وفاق اور کے پی پولیس کی تکرار چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہید بینظیر بھٹو نے آئین، پارلیمان اور عوام کے ووٹ کے حق کے لئے بھرپور جدوجہد کی: صدر مملکت
آئینی ترمیم کی وضاحت
گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے وقت کہا جا رہا تھا کہ ہم چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے یہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Muslim Nations Must Step Up in Support of Palestinians Against Israel: Hafiz Naeem
پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے کردار
انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ڈرافٹ پر عمل کیا لیکن آخرمیں پی ٹی آئی نے اپنے ڈرافٹ پر یو ٹرن لے لیا، یہ چاہتے ہیں کہ جو جسٹس انہیں پسند ہو وہ آئے۔
علی امین گنڈاپور کے وارنٹ
ایک سوال پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ نکالے ہیں تو پولیس کو چاہئے کہ انہیں گرفتار کرے۔








