ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم
عدنان صدیقی کا ریشماں کے کلاسیکل گیت پر ردعمل
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی لیجنڈری گلوکارہ ریشماں کے مشہور کلاسیکل گیت ’’اکھیاں دے کول‘‘ کے نئے بھارتی ورژن پر اداکار عدنان صدیقی کا ردعمل سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک انتقال کرگئے
نئی فلم کا تنازعہ
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عدنان صدیقی نے بھارتی اداکارہ کریتی سینن کی نئی نیٹ فلیکس فلم ’’دو پتی‘‘ کے لیے ریشماں کے گانے کی چوری اور ریپ بنانے پر تنقید کا اظہار کرتے ہوئے اس گانے کو ’’ایک لیجنڈ کے کلاسک گانے کا بدتمیز رپ آف‘‘ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب سے 2 ارکان اسمبلی کی ملاقات، عوامی مسائل اور پارٹی امور پر گفتگو
سخت تنقید کا نشانہ
فلم ’’دو پتی‘‘ کے اس گانے کو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارتی صارفین کی جانب سے بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع
سوشل میڈیا پر پیغام
پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’تقلید خوش کن ہوسکتی ہے لیکن اس وقت نہیں جب اس کا مطلب کسی لیجنڈ کے کلاسک کو برباد کرنا ہو۔ براہ کرم ریشماں جی اور ان کی اس میراث کا کچھ احترام کریں جو وہ چھوڑ گئی ہیں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: جج بننے کے بعد سیکھنے اور علم حاصل کرنے کے مواقع
موسیقی کا وقار
اداکار نے مزید کہا کہ ’’ان کی موسیقی اس وقار کے ساتھ پیش آنے کی مستحق ہے جس کا وہ استحقاق رکھتی ہیں، نہ کہ اسے بھونڈے طریقے سے گایا جائے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 چینی شہری زخمی، ایک کی حالت تشویشناک
سوشل میڈیا پر تائید
عدنان صدیقی کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے تائیدی کمنٹس کیے ہیں۔
گانے کا کریڈٹ
فلم ’’دو پتی‘‘ کےلیے ریشماں کے گانے کو آئٹم سونگ کی طرز پر فلمایا گیا ہے، تاہم ٹی سیریز نے اس گانے کا کریڈٹ ریشماں کو ہی دیا ہے۔