اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، پی ٹی آئی کی 3اہم شخصیات فرار
اسلام آباد میں قیدیوں کی وین پر حملہ
اسام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے آپریشن شیلڈ کے تحت مشقوں کو ملتوی کر دیا
تفصیلات
جیونیوز کے مطابق، ڈی چوک احتجاج کے 187 ملزمان کو عدالت پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کیا جارہا تھا۔ قیدیوں کی وین میں ایم پی اے انور زیب، لیاقت، یاسر قریشی بھی موجود تھے جبکہ وین میں گرفتار سرکاری ملازمین اور پولیس اہلکار بھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کردیا جائے،لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری
حملے کی نوعیت
جیونیوز کے مطابق، قیدیوں کی وینز کے سنگ جانی ٹول پلازہ پہنچنے پر پہلے سے موجود ملزمان نے فائرنگ کی اور حملے میں ملزمان نے فائرنگ کرکے پرزن وینز کے ٹائر برسٹ کیے۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ ملزمان کی فائرنگ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
گرفتاریاں
پولیس ذرائع کے مطابق، پولیس نے فرار ہونے والے متعدد ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے، دوبارہ گرفتار کیے جانے والوں میں ایک ایم پی اے کا بیٹا بھی شامل ہے۔








