لارنس بشنوئی کے کزن کا سلمان خان سے متعلق حیرت انگیز دعویٰ سامنے آیا

سلمان خان کا بشنوئی برادری کے ساتھ معاملہ

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے کزن رمیش بشنوئی نے دعویٰ کیا ہے کہ 1998 میں کالے ہرن کو مارنے کے واقعہ کے بعد بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے بشنوئی برادری کو بلینک چیک دے کر معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا خون کھول رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد کے سب سے خطرناک مخالف شامی باغی کون ہیں؟

سلمان خان کے دوستوں کے ساتھ حالیہ واقعات

یاد رہے کہ حال ہی میں سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیقی کا قتل اور اس سے قبل اپریل میں سلمان خان کے باندرا میں واقع رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا تعلق بھی اسی معاملے سے منسلک ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ لارنس بشنوئی کے ساتھ دشمنی کا معاملہ گھمبیر ہوتا جارہا ہے۔ گینگسٹر نے حال ہی میں سلمان خان کو ایک بار پھر دھمکی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں اینٹی مائیکروبیل ریزیسٹنس کے حوالے سے خصوصی سیمینار ، ماہرین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالا ہرن اور بشنوئی برادری کی عقائد

واضح رہے کہ کالا ہرن بشنوئی کمیونٹی کے نزدیک مقدس مانا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں رمیش بشنوئی نے کہا جب کالے ہرن کو مارنے کا کیس سامنے آیا تو بشنوئی برادری نے اس کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے معروف 36 سالہ اداکار نے خود کشی کرلی

سلمان خان کی بلینک چیک کی پیشکش

جس پر سلمان خان نے بلینک چیک بک کے ساتھ برادری کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور انھیں کہا کہ وہ اس معاملے کو ختم کرنے کے لیے اپنی مرضی کی رقم لکھ لیں، رمیش نے کہا کہ اگر ہم پیسوں کے پیچھے ہوتے تو ہم یہ پیشکش قبول کرلیتے۔

یہ بھی پڑھیں: کتنے مظاہرین گرفتار ہوئے، افغان شہری کتنے تھے، کتنی گاڑیاں پکڑیں گئیں؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

تحریک اور نظریات کا معاملہ

اس نے سلمان کے والد سلیم خان کے اس الزام کی تردید کی کہ لارنس بشنوئی مالی فوائد کے لیے سلمان خان کو ٹارگٹ کر رہا ہے، اس کا کہنا تھا کہ یہ نظریات کا معاملہ ہے۔

لارنس بشنوئی کی دولت

رمیش کے مطابق لارنس کے پاس بھارت میں 110 ایکڑ زمین ہے اور اسے کسی چیز یا بھتے کی کوئی ضرورت نہیں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...