24ہزار 400 لوکل زکوٰۃ کمیٹیوں کو مستحقین کی سکریننگ میں استعمال کرنے کا فیصلہ
اجلاس کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے وزیر اعلی پنجاب زکوٰۃ و عشر راشد اقبال نصر اللہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ سیکرٹری زکوٰۃ و عشر میاں ابرار احمد نے محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی، زکوٰۃ و عشر 2018 ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اسرائیل کی دفاعی امداد روکنے کی دھمکی امریکہ کے ٹوٹتے وعدوں پر غصے کا اظہار ہے؟
کونسل کی فعال سازی
معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ پنجاب نے زکوٰۃ و عشر کی کونسل سمیت تمام کمیٹیوں کو جلد فعال بنانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ زکوٰۃ و عشر کونسل کے 27 ارکان جبکہ 36 اضلاع کے کمیٹی ممبران کے کردار کو مؤثر بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ادارے میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سی سی ٹی وی ویڈیو جو پولیس کو اس جگہ تک لے گئی جہاں خاتون کی چھ ٹکڑوں میں تقسیم شدہ لاش دفن تھی
فنڈز کا استعمال
مصارف زکوٰۃ کے باہر کسی صورت فنڈز کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ 24 ہزار 400 لوکل زکوٰۃ کمیٹیوں کو مستحقین کی سکریننگ میں استعمال کیا جائے گا۔ مخیر حضرات سے محکمہ زکوٰۃ و عشر کے پلیٹ فارم سے مستحقین کو امداد فراہم کرنے پر راغب کیا جائے گا۔ 12 پروگرامز کی مد میں 4480 ملین کے پروگرام کو میرٹ اور شفافیت کے اصول پر خرچ کیا جائے گا۔
ڈیجیٹلائزیشن کی ہدایت
راشد اقبال نصر اللہ نے موجودہ زکوٰۃ مصارف کے ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایت کردی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مستحقین تک مالی امداد میں غیر ضروری رکاوٹوں کو فی الفور ختم کیا جائے۔ زکوٰۃ مانیٹرنگ اینڈ ایلوایشن بورڈ پر تمام ڈیٹا کو جلد ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ غریب خاندانوں کے بچوں کو جدید، ٹیکنیکل اور اسلامی تعلیمات کے حصول کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیئے جائیں گے۔