کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی ہوگئی
نیپرا کا فیصلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کےلیے بجلی 3 روپے 3 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ نیپرا کے اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ جولائی 2024ء کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی کو احتجاج میں شرکت سے روک دیا
کےالیکٹرک صارفین پر اثرات
نیپرا نے کےالیکٹرک صارفین کےلیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق، کےالیکٹرک صارفین سے اضافی وصولی دسمبر 2024ء کے بلز میں کی جائے گی۔
اضافی وصولی کی تفصیلات
نوٹیفکیشن کے مطابق، کےالیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 3 اعشاریہ 9 روپے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔