ایران میں کتنے مقامات کو نشانہ بنایا گیا؟ اسرائیل نے حملے کے بعد باضابطہ بیان جاری کر دیا
اسرائیل کی ایرانی حملوں کے جواب میں کارروائیاں
یروشلم (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایرانی حملوں کے جواب میں کارروائی مکمل کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میجر شبیر شریف شہید( نشان حیدر )کا 53واں یوم شہادت ، افواج پاکستان کا زبردست الفاظ میں خراج عقیدت
فوجی اہداف پر حملے
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ تازہ حملوں میں ایران میں طے شدہ فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو درپیش فوری خطرات کو دور کر دیا گیا ہے، ایران نے ان حملوں کے جواب میں حملے کیے تو جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ خسارہ 6501 ارب روپے رہنے کا تخمینہ، دفاع کیلئے 2550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
نئی صورتحال
ادھر اسرائیلی سرکاری عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کی فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملے ختم ہو گئے، ایران پر اسرائیلی حملوں میں 20 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ ایران کی فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کئی گھنٹے جاری رہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر مقبول اور غیر منتخب حکومت شدید گھبراہٹ کا شکار ہے، این اے 129 میں پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، حماد اظہر
ایران کا دفاعی ردعمل
دوسری جانب ایران کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ تہران کے قریب 3 مختلف مقامات پر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے اگلے نوٹس تک اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور ایران کے درمیان رابطے منقطع، ممکنہ حملوں کا خدشہ بڑھ گیا
ایرانی خبر ایجنسی کا بیان
ایرانی خبر ایجنسی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ایرانی فوجی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل کو مناسب ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
حملوں کی تفصیلات
اسرائیلی اور امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایران پر حملہ 3 مرحلوں میں کیا گیا، دوسرے اور تیسرے حملوں میں ایران کی میزائل اور ڈرون حملے کرنے کی صلاحیت کو نشانہ بنایا گیا۔
عام میڈیا کی رپورٹنگ
واضح رہے کہ امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ایران کے سرکاری میڈیا نے تہران میں دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے یکے بعد دیگرے ایران میں فوجی اہداف پر 2 بار کئی فضائی حملے کیے، اسرائیل نے شام میں بھی متعدد فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔








