اسرائیل ایران کشیدگی، پاکستان نے بھی اہم قدم اٹھا لیا
پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کی نگرانی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول پاکستانی حدود میں آنے والے فضائی ٹریفک کو مانیٹر کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کا 9 مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان
ایرانی فضائی حدود کی بندش
مقامی اخبار روزنامہ جنگ نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد ایرانی فضائی حدود پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ تک بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال کے عہدیداروں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
پروازوں کی مانیٹرنگ کا عمل
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی فضائی حدود کی بندش سے پروازیں ایران کے بجائے مسقط کی حدود سے گزر رہی ہیں جبکہ مغربی سمت سے پاکستان کی فضائی حدود کی طرف آنے والی پروازوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ مغربی سمت سے پاکستانی فضائی حدود میں آنے والی ہر پرواز کو تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے.
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق مشکوک پرواز کو پاکستانی فضائی حدود میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔








