جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

چیف جسٹس کی حلف برداری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کا پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کا دورہ
تقریب کا مقام
چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت آصف زرداری نے ان سے حلف لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم سڑک پر مداحوں سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل
شرکاء کی فہرست
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، سپیکر قومی اسمبلی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، گورنر کے پی فیصل کریم، گورنر پنجاب سلیم حیدر اور وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔
اس کے علاوہ سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں مزید 32 فلسطینی شہید، حوثیوں کے اسرائیل پر میزائل حملے، حماس کا وفد قاہرہ روانہ
آئینی ترمیم اور نامزدگی
26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس کیلئے نامزد کیا تھا۔
چیف جسٹس کا وعدہ
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ وہ پاکستان کے عوام کے لئے قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں گے، یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ ریاست کے تین ستونوں کی خودمختاری کا اصول کامیاب ہو۔