اداکارہ علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پر بولڈ ویڈیو وائرل

علیزے شاہ کی نئی وائرل ویڈیو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پر انتہائی بولڈ انداز میں ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک انگریزی گانے پر کیمرے کے انتہائی قریب رقص کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: ڈرینز میں زہریلے پانی اور کیمیکل کے اخراج کی روک تھام کیلئے آپریشن کی منظوری
علیزے شاہ کا تعارف
تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں جنہیں فالوورز کی ایک بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے 4.3 ملین فالوورز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راوی میں سیلابی صورتحال، پارک ویو سٹی میں پانی داخل ہونے کا خدشہ، پولیس کے حفاظتی اقدامات کرنے کے اعلانات
ادکاری کے میدان میں کامیابیاں
حال ہی میں مداح عفان وحید کے ساتھ ایک ڈرامے میں ان کی ادکاری کو بھی بیحد سراہا گیا۔ علیزے شاہ کے قابل ذکر ڈراموں میں عشق تماشا، عہد وفا، میرا دل میرا دشمن، دل موم کا دیا، محبت کی آخری کہانی، کھیل، تقدیر، جو تم چاہو اور دیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں موجود چینی شہری اب کہاں ہیں؟ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اہم بیان جاری کر دیا
وائرل ویڈیو کی تفصیلات
حالیہ وائر ہونے والی ویڈیو میں علیزے شاہ نے گلابی رنگ کا ٹاپ پہن رکھا ہے اور وہ گھانے پر کیمرے کے سامنے ہلکا پھلکا رقص اور گانے کے بول دہراتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر کی سفر نامہ نگاری پر علامہ عبدالستارعاصم کی کتاب ’’جہاں اوربھی ہیں‘‘ شائع ہوگئی
سوشل میڈیا پر ردعمل
سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد علیزے شاہ سے ناراض ہے اور ان بولڈ ویڈیوز پر انہیں ٹرول کر رہی ہے۔ بہت سے مداحوں کا خیال ہے کہ علیزے شاہ نے جب شوبز انڈسٹری میں شمولیت اختیار کی تھی تو وہ بہت مہذب تھیں، لیکن اب مکمل طور پر تبدیل اور جدید ہو چکی ہیں۔
تنقید اور وضاحت
یاد رہے کہ ماضی میں علیزے شاہ نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو مداحوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ تمام تصاویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی گئی ہیں جبکہ پاکستانی اداکارہ کورین بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ تاہم اداکارہ نے بعدازاں ردعمل میں واضح کیا کہ ان کی تمام تصاویر اصلی ہیں اور ان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال نہیں کیا گیا ہے۔