اداکارہ علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پر بولڈ ویڈیو وائرل

علیزے شاہ کی نئی وائرل ویڈیو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پر انتہائی بولڈ انداز میں ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک انگریزی گانے پر کیمرے کے انتہائی قریب رقص کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وکلاء اور حکومت ایک ہی ٹیم کی طرح کام کر رہے ہیں: وزیر قانون پنجاب صہیب احمد بھرتھ
علیزے شاہ کا تعارف
تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں جنہیں فالوورز کی ایک بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے 4.3 ملین فالوورز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر19 ویمنز ایشیا کپ: نیپال نے بھی پاکستان کو ہرا دیا
ادکاری کے میدان میں کامیابیاں
حال ہی میں مداح عفان وحید کے ساتھ ایک ڈرامے میں ان کی ادکاری کو بھی بیحد سراہا گیا۔ علیزے شاہ کے قابل ذکر ڈراموں میں عشق تماشا، عہد وفا، میرا دل میرا دشمن، دل موم کا دیا، محبت کی آخری کہانی، کھیل، تقدیر، جو تم چاہو اور دیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کا عرس، 82 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری
وائرل ویڈیو کی تفصیلات
حالیہ وائر ہونے والی ویڈیو میں علیزے شاہ نے گلابی رنگ کا ٹاپ پہن رکھا ہے اور وہ گھانے پر کیمرے کے سامنے ہلکا پھلکا رقص اور گانے کے بول دہراتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Women’s T20 World Cup: Pakistan and India Teams Face Off, Match Timing Revealed
سوشل میڈیا پر ردعمل
سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد علیزے شاہ سے ناراض ہے اور ان بولڈ ویڈیوز پر انہیں ٹرول کر رہی ہے۔ بہت سے مداحوں کا خیال ہے کہ علیزے شاہ نے جب شوبز انڈسٹری میں شمولیت اختیار کی تھی تو وہ بہت مہذب تھیں، لیکن اب مکمل طور پر تبدیل اور جدید ہو چکی ہیں۔
تنقید اور وضاحت
یاد رہے کہ ماضی میں علیزے شاہ نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو مداحوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ تمام تصاویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی گئی ہیں جبکہ پاکستانی اداکارہ کورین بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ تاہم اداکارہ نے بعدازاں ردعمل میں واضح کیا کہ ان کی تمام تصاویر اصلی ہیں اور ان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال نہیں کیا گیا ہے۔