چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 28 اکتوبر کو فل کورٹ اجلاس بلا لیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا فل کورٹ اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 28 اکتوبر کو ججز کا فل کورٹ اجلاس بلا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر امجد ملک کی صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سے ملاقات ،میڈیا کے طالبعلموں کیلیے اہم اعلان کر دیا
حلف برداری کی تقریب
نومنتخب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں پاکستان کے جوابی حملے کے امکان پر کھلبلی
چیمبر میں آمد
حلف برداری کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ پہنچے اور اپنا چیمبر سنبھال لیا۔ سپریم کورٹ آمد پر چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کو گلدستہ پیش کیا۔
ویب سائٹ کی اپ ڈیٹ
نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ بھی اپڈیٹ کردی گئی۔ ویب سائٹ پر قاضی فائز عیسیٰ کی جگہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام بطور چیف جسٹس اپڈیٹ کر دیا گیا۔ ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سینئر موسٹ جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔