اسرائیل پورے خطے کو جنگ میں مبتلا کرنا چاہتا ہے: حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں پورے خطے کو جنگ میں مبتلا کرنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط ختم کردی
اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت
اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک ایکس پیغام میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ یہ فضائی حملہ ناجائز ریاست کی توسیع پسندانہ سوچ کا ثبوت ہے۔
مسلم ممالک کی یکجہتی کی ضرورت
ان کا مزید کہنا تھا کہ صہیونی ریاست کے قیام کے پہلے دن سے ہی مشرق وسطیٰ انتشار اور بے یقینی کا شکار ہے۔ اس فتنے سے نمٹنے کے لئے مسلم ممالک کو متحد ہونا پڑے گا۔








