معروف موسیقار طافو خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

انتقال الطاف حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سوالات کی بوچھاڑ ۔۔پردہ اٹھنے کا انتظار ۔۔ کنفیوژن کون ختم کرسکتا ہے۔۔ آخری پتہ کھیلا گیا تو گیم ختم ؟
موسیقی میں خدمات
طافو خان نے متعدد فلموں کی موسیقی دی اور نامور گلوکاروں کو متعارف کروایا۔ انہوں نے سات سو سے زیادہ فلموں کا میوزک دیا۔ ان کے مقبول گانوں میں سن وے بلوری اکھ والیاو شامل ہیں۔
فنکاروں کا ردعمل
طافو خان کے انتقال پر پاکستان کے فنکاروں نے گہرے دُکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ایسے قابل موسیقار کم پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ فن موسیقی کو پروان چڑھایا۔