شیر افضل مروت کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کو 2 مقدمات سے بری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: 16 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
مقدمات کی سماعت
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیسز کی سماعت ہوئی۔ کیسز کی سماعت محمد عباس شاہ، سنیئر سول جج نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ سے سینئر سول جج بہنوئی سمیت قتل
شیرافضل مروت کی پیشی
دونوں مقدمات میں نامزد دیگر ملزمان عدالت پیش نہیں ہوئے، تاہم شیر افضل پیش ہوئے۔ عدالت نے شیر افضل مروت کو دونوں مقدمات سے بری کر دیا جبکہ باقی ملزمان کی حد تک کیسز کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔
پولیس کی کارروائی
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔