پنجاب حکومت نے کسانوں کے لیے اہم فیصلہ کر لیا
گندم کی کاشت کی لازمی قرار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں زیرکاشت سرکاری رقبے پر گندم کی کاشت لازمی قرار دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سموگ، قائداعظم ٹرافی کے میچز دیگر شہروں میں منتقل
اجلاس کی تفصیلات
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی فصل کے لیے بیج اور کھاد سمیت دیگر چیزیں سستی دستیاب ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کامران غلام نے اپنے ڈیبیومیچ پر کیپ نہ ملنے کی دلچسپ وجہ بتا دی
زرعی پیداوار میں اضافہ
وزیراعلیٰ نے زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے ٹیکنالوجی پر زیادہ انحصار کی ہدایت کی۔
چاول کی ایکسپورٹ میں اضافہ
اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ چاول کی پیداوار میں متوقع اضافہ پر ایک ارب ڈالر تک ایکسپورٹ بڑھنے کا امکان ہے۔ گزشتہ برس چاول کی 4 ارب ڈالر ایکسپورٹ ہوئی، رواں سال 5 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ متوقع ہے۔