سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں سے پریشان
سعودی حکومت کی پریشانی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں سے پریشان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پنجاب کے سابق ڈی جی پی کے بیٹے کی موت کا معاملہ مزید الجھ گیا
حج اور عمرہ کے مہمان
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حج اور عمرے پر جانے والا اللہ کا مہمان ہوتا ہے، دنیا کی طرح سعودی عرب میں بھی تبدیلیاں آ چکی ہیں، ملک میں معاشی استحکام کے لیے کوششیں ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج جواب دے رہی ہیں، بھارت کی جارحیت کو کچل دیا جائے گا: بلاول بھٹو زرداری
بھیک مانگنے کی روک تھام
انہوں نے کہا کہ سعودی اور پاکستانی حکومت بھکاریوں کی وجہ سے پریشان ہیں، کوئی ایسا ضابطہ بننا چاہیے کہ جو کوئی بھی عمرہ کرنے جائے وہ وہاں بھیک نہ مانگے، ہمارے رویے متشدد ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سکول میں کس طرح کی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا؟ اداکارہ نورے ذیشان کا حیران کن انکشاف
انتہا پسندی سے باہر آنے کی ضرورت
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ہمیں انتہا پسندانہ رویے سے باہر آنا ہے، سعودی عرب ایک ملک کے لیے اپنا نظام نہیں بدل سکتا، حاجیوں کی سہولت کے لیے سعودی عرب نے 36 کمپنیاں بنائی ہیں۔
بہتر حجاز کی امید
چیئرمین علما کونسل کا مزید کہنا تھا کہ انشا اللہ اس سال کا حج گزشتہ سال کی نسبت حجاز کے لیے بہتر ہو گا، جس طرح قافلے حرمین شریفین جا رہے ہیں، انشا اللہ الاقصی بھی جائیں گے۔ پاکستان نہ کمزور ملک ہے اور نہ بے وسائل ملک ہے۔








