چیئرمین پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے نئے کپتان کا فیصلہ کرلیا گیا

محمد رضوان کو کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا کلچر اب یتیم نہیں رہا، سنبھالنے والے آگئے ہیں: عظمٰی بخاری
چئیرمین کی محمد رضوان سے ملاقات
جیو نیوز کے مطابق محمد رضوان نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی، اس دوران قومی ٹیم کے مستقبل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
نائب کپتان کا انتخاب
اس موقع پر سلمان علی آغا کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ سلیکٹرز کی جانب سے بھی محمد رضوان اور سلمان علی آغا کو ذمہ داریاں سونپنے کی حمایت کی گئی۔