ایسی سفاک عدالت نہیں دیکھی جاتی۔۔۔
 
			ظلم سہنے کی عادت
ظلم سہہ لینے  کی عادت نہیں دیکھی جاتی
مجھ سے لوگوں کی یہ حالت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: شاہ است حسینؑ، بادشاہ است حسینؑ
محبت اور نفرت
روز گھٹتی ہوئی الفت کا گلہ ہے مجھ کو
روز بڑھتی ہوئی نفرت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: آدھے تمھارے آدھے میرے
محبت کا جذبہ
جی میں آتا ہے کہ سینے سے لگالوں ان کو
مجھ سے ماں باپ کی تربت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: ہمارے 100 اندرونی معاملات ہوں گے مگر پاکستان کی سلامتی کے لیے پوری قوم ایک ہے:شیخ رشید
انسانیت کی حالت
نوچ لیتے ہیں یہ انسان ہی انسانوں کو
مجھ سے اب اتنی بھی وحشت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: اماراتی شیخ نے 1855 میں جاری ہونے والا برطانیہ کا تاریخی اخبار ٹیلی گراف خریدنے کا معاہدہ کرلیا
تعلیم اور جہالت
وہ جو پڑھ لکھ کے بھی لوگوں پہ ستم کرتے ہیں
ایسے لوگوں کی جہالت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی انویسٹرز فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود کے اعزاز میں قومی یکجہتی فورم کی جانب سے تقریب کا اہتمام
اندھی عقیدت
لوگ اک شخص کو کہتے ہیں فرشتوں جیسا
مجھ سے یہ اندھی عقیدت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: اب آپ پلاسٹک کی خالی بوتلوں سے ہزاروں روپے کما سکتے ہیں، پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، طریقہ جانیے
سفاک عدلت
جس عدالت کے بکے بیٹھے ہوں منصف سارے
ایسی سفاک عدالت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ کمیٹی کا راولپنڈی کا دورہ، امن کمیٹی اور علماء ومشائخ سے ملاقات
مجبوری اور حفاظت
جس میں محفوظ نہیں کوئی بھی بچہ یا بڑا
اب وہ مجبور ریاست نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: نادرا کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے والے گرفتار، کیسے پکڑے گئے؟ جانیے
عبادت کی حقیقت
پڑھ کے قرآن یہ اوروں کا برا سوچتے ہیں
مجھ سے لوگوں کی عبادت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: روسی صدر پیوٹن نے ایران کے جوہری تنازع پر ثالثی کی پیشکش کردی
چوری اور سخاوت
میرے جیسوں کی ہر اک چیز چرا لیتے ہو
تیرے جیسوں کی سخاوت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: میڈم نورجہاں کے پوتے نے ہسپانوی لڑکی سے شادی کرلی
باطن کی قباحت
تیرا اس دنیا کے ظاہر سے بجا ہو گا گلہ
مجھ سے باطن کی قباحت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے متاثرہ ملائیشیا کے لئے پاکستانی امداد کی پہلی کھیپ کوالالمپور پہنچ گئی
خیانت کا دور
جب ضروری ہو خیانت ہی مصیبت کی گھڑی
تب امانت میں خیانت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی کا بزنس فسیلیٹیشن سینٹر لاہور کا دورہ
نظم و غزل
میرے بس میں ہے فقط نظمیں و غزلیں کہنا
مجھ سے اوروں کی ذہانت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کے لئے بڑی خبر، گریجویٹ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیاں زیر غور
سچائی کی کمی
جھوٹ کے زور پہ چلتا ہے یہ دنیا کا نظام
آج کل کوئی صداقت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے روس سے میزائل دفاعی نظام ایس 400 کے لیے مزید میزائل مانگ لیے
کربلا کا سبق
کربلا نے یہ سبق ہم کو دیا ہے لوگو
کوئی حق پہ ہو تو طاقت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کو 5 سے 4 روزہ کرنے پر آمادگی ظاہر کردی
کتابت کی خوبصورتی
جس نے ہر لفظ پرو ڈالا ہو موتی کی طرح
ایسے لوگوں کی کتابت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: شاہینوں نے 5 جہاز گرادیئے، اب سوگ میں بھارت کو پائلٹ نہیں مل رہے۔
ملامت کا دکھ
مجھ کو دکھ ہے کہ مجھے لوگ برا کہتے  ہیں
مجھ سے اپنی یہ ملامت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
لکنت کا مذاق
تم کسی سچے  کی لکنت کا اڑاتے ہو مذاق
مجھ سے  جھوٹے کی خطابت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: یہ سب اُس دور کی باتیں ہیں جب زندگی میں عجیب سا سکون تھا، دن کی لڑائی شام تک دوستی میں بدل جاتی تھی، رشتے، تعلقات، دوستی سبھی خالص تھیں
حرمت کی ناقدری
میرے جیسوں کی کرامت پہ جو  حرف آتا ہے
تیرے جیسوں کی یہ حرمت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ
زر کی قیمت
لوگ ہر چیز کو ہی  زر کے عوض تولتے ہیں 
اچھے لوگوں کی شرافت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 10 سالہ بیٹی کو قتل کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا گیا
مہارت کی حقیقت
جس کو آتا ہو بہت بات بنانے کا ہنر
اس کی کتنی ہے ریاضت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل کے باہر انڈوں سے حملے کا معاملہ ؛علیمہ خان نے مقدمے کے اندراج کے خلاف 22اے کی درخواست دائر کردی
خدا کی رحمت
اے خدا ساری ہی دنیا ہے تری حاجت مند 
مجھ سے تیری یہ کفالت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اے کی بلوچستان میں بارشوں کی پیش گوئی
محافظوں کی شجاعت
جو کھڑے رہتے ہیں دھرتی کے محافظ بن کر
دکھ ہے ان سب کی شجاعت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: کراچی:گھریلو ملازمہ مالکن کو بے ہوش کرکے لاکھوں روپے، ڈالر اور سونا لے اڑی
اجڑا گھر
میرا گھر اجڑا ہے کچھ اس لیے دکھ ہے مجھ کو
مجھ سے یہ باہمی الفت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: ایران کا جوابی حملہ شروع، کئی میزائل داغ دیے، اسرائیل کا ملٹری ہیڈ کوارٹر نشانہ بننے کی اطلاعات
خزانۂ زندگی
زندگی تیرے خزانے میں سبھی کچھ ہے مگر 
مجھ سے پوشیدہ یہ دولت نہیں دیکھی جاتی
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کی شرح میں مجوزہ کمی پر اتفاق رائے کا امکان
تکریم کی ضرورت
تیری تکریم ضروری ہے مگر دل کا حسد
اے مبلغ یہ فصاحت نہیں دیکھی جاتی
غربت کا حال
اے خدا رزق تو ہم سب کا کشادہ کردے
مجھ سے اس دیس کی غربت نہیں دیکھی جاتی
کلام :ثمینہ رحمت منال
 
				








 
  