دنیا ایران پر حملے کے لیے اسرائیلی طیاروں نے کہاں سے پرواز بھری؟ ایران کا دعویٰ سامنے آگیا

ایرانی مشن کا اسرائیل پر حملوں کا الزام
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے اسرائیلی جنگی طیاروں نے عراق میں واقع امریکی فوجی بیس سے پروازیں بھریں۔
یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر سستا ، نئی قیمت سامنے آ گئی
امریکہ کی شمولیت کا الزام
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ نے ایران پر اسرائیلی حملے میں امریکا کو برابر کا ذمے دار قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نشے کی حالت میں اسلحہ رکھنے کا کیس، جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کو صدارتی معافی دیدی
حملوں کی تفصیلات
ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے اسرائیلی جنگی طیاروں نے عراق میں واقع امریکی فوجی بیس سے اڑان بھریں۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت سستا، قیمت 500روپے سے بھی نیچے آ گئی
امریکی میڈیا کی رپورٹیں
دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے پاسداران انقلاب کےکم ازکم 3 میزائل اڈوں کو نشانہ بنایا، تہران کے قریب امام خمینی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ایس 300 ڈیفنس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی ڈرونز نے تہران اور مضافات میں پارچن ملٹری بیس اور ڈرون فیکٹری پر بھی حملے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم: سینیٹ اجلاس کا وقت تیسری بار تبدیل، قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 7 بجے ہوگا
ایرانی دعویٰ
ادھر ایران نے حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے اپنے 4 فوجیوں کے جاں بحق ہونے اور معمولی نقصان کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پراپرٹی ڈیلرز نے خاتون کو کاغذات دینے کے بہانے بلا کر ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے
اسرائیلی فوج کا دعویٰ
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران پر حملے میں 100 جنگی طیاروں نے حصہ لیا اور 20 ملٹری سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر براہ راست سینکڑوں میزائل داغے گئے تھے، بعد ازاں اسرائیلی فوج نے اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کے دوران اسرائیلی فضائی اڈوں پر میزائل گرنے کی تصدیق کردی تھی۔
نقصانات کی تصدیق
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایرانی میزائل کچھ اسرائیلی فضائی اڈوں پر گرے ہیں، میزائل گرنے کے نتیجے میں فضائی اڈوں کی انتظامی عمارتوں اور جہازوں کی مرمت کی جگہوں کو نقصان پہنچا ہے۔