بھارت جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا: وزیر اعظم
وزیراعظم شہبازشریف کا یوم سیاہ کشمیر پر پیغام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہبازشریف نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج انسداد دہشت گردی قوانین کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیانے کہتے ہیں مشکل وقت آئے تو سائیڈ پر ہو جاؤ، آ گے جیسا آپ مناسب سمجھیں، وہ خوش دلی سے ملے، کہنے لگے ”تمھیں ایک آفر دیتا ہوں“
بھارت کے اقدامات
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بھارت 5 اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر پر گرفت مضبوط کرنے کے لئے یکے بعد دیگرے اقدامات کر رہا ہے۔
پاکستان کا عزم
شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بھارت کو جان لینا چاہئے کہ وہ جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا۔ پاکستان کشمیریوں کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔








