دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے قومی وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے ٹیم کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام عالم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلاتاخیر پاکستان کا ساتھ دے: محسن نقوی
آسٹریلیا کے میچز کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ بابراعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے میچوں کیلئے ٹیم میں شامل ہیں تاہم انہیں دورہ زمبابوے کیلئے آرام دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی تاریخ میں پہلی بار یوکرین نے ڈرون سے روس کا جدید ترین لڑاکا طیارہ مار گرایا
ون ڈے سکواڈ کا اعلان
ون ڈن سکواڈ میں بابراعظم، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسین شامل ہیں۔ حسیب اللہ، محمد عرفان خان، نسیم شاہ بھی ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہونگے۔ محمد رضوان آسٹریلیا کے تمام میچز اور زمبابوے کے ون ڈے میچز میں دستیاب ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم کا ہر ہفتے ایک کالج، یونیورسٹی میں بلڈ کیمپ لگانے کا اعلان
ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا انتخاب
پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا بھی اعلان کردیا، ٹی 20 سکواڈ میں بابراعظم، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ، جہانداد خان، عباس آفریدی اور محمد رضوان شامل ہیں۔ محمد عرفان خان، نسیم شاہ اور عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان آغا، شاہین آفریدی بھی ٹی 20 ٹیم میں شامل ہیں۔ صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان ٹی 20 ٹیم کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کشتی ڈو بنے کے واقعہ ، جاں بحق پاکستانیوں سے متعلق دفتر خارجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا
زمبابوے کے دورے کی تفصیلات
دورہ زمبابوے میں بھی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔ بابراعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو دورہ زمبابوے کیلئے آرام دیا جائے گا، اور زمبابوے کے دورے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے.
پی سی بی چیئرمین کا اعلان
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی وائٹ بال کپتان کا اعلان 3 بجے لاہور میں میڈیاکانفرنس میں کریں گے۔ محمد رضوان کو کپتان جبکہ سلمان آغا کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔