محسن نقوی محمد رضوان اور سلمان علی آغا سمیت اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

محسن نقوی کی لاہور آمد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ساتھ تناؤ موجود ہے، سٹریٹجک مس کیلکولیشن کے خدشے کو رد نہیں کرسکتے: چیئرمین جوائنٹ چیفس
مشترکہ سفر
محسن نقوی کے ساتھ سلیکٹر عاقب جاوید، محمد رضوان اور سلمان علی آغا بھی لاہور پہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ؛سرکاری ہسپتال کے آپریشن تھیٹر سے لڑکی کی 3 دن پرانی برہنہ لاش برآمد
اجلاسوں میں شرکت
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے اسلام آباد میں مختلف اجلاسوں میں ملاقاتیں اور مشاورت کی۔ عاقب جاوید، محمد رضوان اور سلمان علی آغا بھی اجلاسوں میں شریک ہوئے۔
پریس کانفرنس کی تیاری
ذرائع کے مطابق آج سہ پہر پریس کانفرنس میں وائٹ بال ٹیموں اور کپتان کا اعلان کیا جائے گا۔ محمد رضوان اور سلمان آغا کو ذمہ داریاں سونپی جانے کا امکان ہے۔