عالمی برادری کشمیر کے تصفیہ طلب بحران کو حل کرنے کیلئے اقدامات کرے، بلاول بھٹو

کشمیر کی حمایت میں بلاول بھٹو زرداری کا پیغام

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیر کے تصفیہ طلب بحران کو حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ کا پیپر کیسے لیک ہوا؟ ایف آئی اے رپورٹ سامنے آگئی

مظلوم کشمیری عوام کے حقوق

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیری عوام کیلئے ہماری حمایت غیر متزلزل رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی، مقبوضہ وادی میں بنیادی حقوق و آزادی کا مطالبہ کرنے والے عوام کی آواز کو دبانے کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپین کے بادشاہ اور ملکہ پرمشتعل عوام نے مٹی پھینک دی،گارڈ لہولہان

حق خودارادیت کا دفاع

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم شدہ کشمیریوں کا حق خودارادیت ایک انسانی حق ہے، ایک بنیادی انسانی حق کو کسی بھی ظلم و جبر سے چھینا نہیں جا سکتا۔ عالمی برادری کشمیر کے تصفیہ طلب بحران کو حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں

کشمیر کے حل کی ضرورت

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں انصاف، امن اور آزادی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، پیپلز پارٹی کیلئے کشمیر کاز ہمیشہ بنیادی اہمیت کا حامل معاملہ رہا ہے، شہید بھٹو کا کشمیر کیلئے بے مثال وژن آج بھی مشعل راہ ہے، شہید بینظیر بھٹو کی عالمی سطح پر کشمیر کیلئے جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف کے احتجاج میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کا بڑا انکشاف

صدر آصف زرداری کی کاوشیں

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری کی کشمیر کاز کیلئے کاوشوں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انہوں نے اپنے پہلے دور صدارت میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا، اس عظیم مقصد کو آگے بڑھانے کیلئے آج بھی پوری استقامت کے ساتھ پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ اور وکی کی شہرت کا موازنہ، اداکار کے ردعمل نے جیت لیے

کشمیری عوام کے ساتھ ایکجہتی

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے تمام پاکستانی آگے آئیں، کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف تمام پاکستانی اپنی آواز بلند کریں۔

پرعزم حمایت

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کے فریم ورک کے عین مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے تمام پاکستانی کوششیں کریں، پیپلز پارٹی کشمیریوں کی قربانیوں کو تسلیم کرنے اور ان کی آواز کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بلند کرنے کیلئے ہمیشہ پرعزم رہے گی。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...